اسلام آباد کی ہاؤسنگ سوسائیٹیز کا تجزیہ
کیوں کہ یہ پوسٹ میں گروپ ممبران کے اجتماعی مفاد میں تحریر کر رہا ہوں اس لئیے امید ہے ایڈمن حضرات کو میری اس پوسٹ پر اعتراض نہیں ہوگا۔
گزشتہ 12 سال سے اسلام آباد کے گرد ونواح کی سوسائیٹیز اور ان کے اندر ہونے والی ڈویلپمنٹ رہائشی اور کمرشل عمارتوں کو بنتے ہوئے دیکھتا آیا ہوں۔اور موجودہ نئی وجود میں آنے والی سوسائیٹز کا وزٹ بھی کرتا رہتا ہوں۔
میں اپنے تجربات اور تجزئے کی بنیاد پر کچھ سوسائیٹیز کے بار میں یہاں انفارمیشن شئیر کرنا چاہتا ہوں۔
اسلام آباد ایکسپریس وے کی دونوں جانب موجود سوسائیٹیز بلاشبہ ٹھیک ہیں ماسوائے غوری ٹاؤن جناح گارڈن کے کہ وہاں قانونی مسائیل موجود ہیں لیکن اگر پوری طرح چھان بین کرکے انوسمنٹ کی جائے تو پھر کوئ خطرہ نہیں۔گلبرگ اسلام آباد کے صرف ڈویلپ سیکٹرز میں انوسمٹ کی جائے۔جو سیکٹرز ڈویلپ نہیں ہوئے وہ تنازعات ہیں جوکئ سال بعد شاید حل ہوں۔
نئے اسلام آباد ائیر پوٹ کے نزدیک Mumtaz city اور Top City کچھ قانونی مسائیل کے باوجود انوسمنٹ کے لیے ٹھیک ہیں۔
کشمیر ہائ وے پر سب سے مہنگی ترین ہاوسنگ سوسائیٹی EIghteen ہر طرح سے انوسمنٹ کے لیے بہترین ہے 
پشاور روڈ N-5 پر موجود 
G-15 ,E-16,D-17,D-18 EChs & AWT,B-17 Fisal Margala اور مارگلہ ویو ہاوسنگ سوسائیٹیز بھی انوسمنٹ کے لیے بہترین ہیں۔
لاہور موٹر وے پر موجود نئ ڈویلپ ہونے والی سوسائیٹی کیپٹل سمارٹ سٹی  اقساط پر انوسمنٹ کے لئے سب سے بہترین ہے۔
Mivida اور بلیو ورلڈ سٹی تاحال مشکوک ہیں۔
یونیورسٹی ٹاؤن اور روشن پاکستان سوسایٹیز بھی ابھی تک مشکوک ہیں۔
انوسمنٹ خطرے سے خالی نہیں۔البتہ مکمل ڈویلپ پلاٹ کی خرید و فروخت کسی بھی سوسائیٹی میں کی جا سکتی ہے۔
سوسائیٹیز کے متعلق یہ میرا نظریہ ہے۔
اتفاق یا اختلاف آپ کا حق ہے۔ضرور کریں۔
شکریہ